اہم: اگر آپ ہندوستان میں رہتے ہیں تو آپ پر قابل اطلاق Google Pay کی سروس کی شرائط یہاں ہیں۔ اگر آپ ریاستہائے متحدہ میں رہتے ہیں تو آپ پر قابل اطلاق Google Pay کی سروس کی شرائط یہاں ہیں۔
آخری بار ترمیم کردہ: 11 مارچ 2025
1۔ تعارف
Google Pay Google کی سروس کی شرائط ('Google کی سروس کی شرائط') کے ساتھ مشروط ہے اور Google کی سروس کی شرائط میں بیان کردہ 'سروس' ہے۔ درج ذیل Google Pay کی سروس کی شرائط اضافی شرائط ہیں جو Google Pay کے استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔ آپ کا Google Pay کا استعمال ان Google Pay کی سروس کی شرائط اور Google کی سروس کی شرائط کے ساتھ مشروط ہے (جسے ایک ساتھ، Google Pay کی سروس کی ان شرائط کے مقاصد کے لیے، ہم 'شرائط' کہتے ہیں)۔ Google Payments کا رازداری کا نوٹس اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ Google ادائیگیوں سے متعلق معلومات کو کس طرح ہینڈل کرتا ہے۔
اگر Google Pay کی سروس کی شرائط اور Google کی سروس کی شرائط کے مابین کوئی تصادم ہوتا ہے تو Google Pay کی سروس کی شرائط لاگو ہوں گی۔ اگر شرائط کے انگریزی زبان کے ورژن اور کسی دوسری زبان میں ترجمہ شدہ ورژن کے درمیان کوئی تصادم ہوتا ہے تو انگریزی زبان کا ٹیکسٹ راجح ہوگا۔
Google Pay کی کچھ خصوصیات کو پہلے 'Android Pay' کہا جاتا تھا۔ اگرچہ آپ کو اب بھی دکانوں، ایپس یا ویب سائٹس پر Android Pay کے پرانے حوالہ جات دکھائی دے سکتے ہیں، لیکن وہ خصوصیات ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں۔
آپ کے Google Pay کے استعمال کے لیے ضروری ہے کہ آپ درج ذیل شرائط سے متفق ہوں۔ براہ کرم انہیں بغور پڑھیں۔ ہو سکتا ہے کچھ پروڈکٹس اور خصوصیات تمام ممالک میں دستیاب نہ ہوں۔ براہ کرم Google Pay ہیلپ سینٹر مزید معلومات کے لیے دیکھیں۔
2۔ بنیادی تقاضے
شرائط سے متفق ہو کر، آپ نمائندگی کرتے ہیں کہ:
آپ کو Google اکاؤنٹ کی بھی ضرورت ہوگی؛ ایک ایسا آلہ جو سروس کے سسٹم اور موافقت کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے، جو کبھی کبھی تبدیل ہو سکتا ہے؛ کام کرنے والے انٹرنیٹ تک رسائی؛ اور موافق سافٹ ویئر کی بھی ضرورت ہوگی۔ آپ کی Google Pay استعمال کرنے کی اہلیت اور Google Pay کی کارکردگی، ان عوامل سے متاثر ہو سکتی ہے۔ اس طرح کے سسٹم کے تقاضے آپ کی ذمہ داری ہیں۔
3۔ Google Pay کی عام تفصیل
Google Pay آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ میں درج ذیل کو محفوظ کرنے، ایک جگہ پر ان کا نظم کرنے اور ان کا استعمال کرتے ہوئے Google اور فریقین ثالث کے ساتھ ٹرانزیکشن کرنے دیتا ہے:
4۔ ادائیگی کے طریقے
(a) ادائیگی کے طریقوں کی اقسام
Google Pay کے ساتھ، آپ اپنے Google اکاؤنٹ (مجموعی طور پر، 'ادائیگی کے طریقوں') میں مختلف قسم کے ادائیگی کے طریقوں کو محفوظ اور ان کا نظم کر سکتے ہیں، بشمول:
ادائیگی کے دیے گئے طریقہ کی دستیابی یا Google Pay کے ساتھ اس کی موافقت کا انحصار آپ کے رہائشی ملک اور دیگر عوامل پر ہو سکتا ہے۔ موافق ادائیگی کے طریقے کی اقسام، نیز ادائیگی کے طریقے کے استعمال اور ذیل میں بیان کردہ Google Pay کی خصوصیات ہر جگہ دستیاب نہیں ہو سکتی ہیں اور کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔
(b) ادائیگی کا طریقہ محفوظ کرنا
آپ Google Pay ایپ یا ویب سائٹ، Google Chrome براؤزر، ادائیگی کا طریقہ جاری کنندہ کی ایپ یا ویب سائٹ یا کسی Google پروڈکٹ یا سروس جیسے Google Play اسٹور کے ذریعے متعدد صارف انٹرفیسز کے ذریعے اپنے Google اکاؤنٹ میں ادائیگی کا طریقہ محفوظ کر سکتے ہیں۔ ادائیگی کا طریقہ محفوظ کرنے کے لیے، آپ کو پیش کردہ کسی بھی رجسٹریشن فارم پر تمام مطلوبہ معلومات کو مکمل کرنا ہوگا۔ آپ جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ موجودہ، مکمل اور درست ہونی چاہیے اور آپ کو اسے اسی طرح برقرار رکھنا چاہیے۔ ہم آپ سے Google Pay کے مسلسل استعمال کی شرط کے طور پر اضافی معلومات فراہم کرنے یا یہ تعین کرنے میں ہماری مدد کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کو Google Pay کا استعمال جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
جب آپ ادائیگی کا طریقہ محفوظ کرتے ہیں تو Google ادائیگی کے طریقہ سے متعلق معلومات کو اسٹور کر سکتا ہے، جیسے کہ آپ کا نام اور بلنگ پتہ۔ Google Pay آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ میں دیگر معلومات کو محفوظ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جس سے ٹرانزیکشنز کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جیسے کہ ڈیلیوری کا پتہ۔
آپ ہمیں اس بات کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ آپ کا ادائیگی کا طریقہ اس کے فراہم کنندہ کے ساتھ اچھی ساکھ میں ہے، بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں، ادائیگی کی اجازت اور/یا کم قیمت والے کریڈٹ اور/یا ادائیگی کے طریقے میں ڈیبٹ کی درخواست جمع کر کے، نیٹ ورک کے اصولوں یا ادائیگی کے طریقہ پر قابل اطلاق دیگر تقاضے کے مطابق۔
آپ متفق ہیں کہ Google Pay آپ کے اپنے ادائیگی کے طریقوں کے ساتھ آپ کے ذاتی استعمال کے لیے ہے۔ اگر آپ ایک اہل کارپوریٹ کارڈ کے ساتھ Google Pay استعمال کرتے ہیں تو آپ متفق ہیں کہ آپ اپنے ملازم کی اجازت اور اپنے ملازم کو ان شرائط کا پابند کرنے کی اہلیت کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔
(c) Google کا کردار
سوائے اس کے کہ جہاں Google یا اس کا ملحقہ جاری کنندہ ہے، نہ تو Google اور نہ ہی اس کے ملحقات آپ کے ادائیگی کے طریقوں کے کارڈ کے حامل کے معاہدوں، رازداری کی پالیسی یا استعمال کی دیگر شرائط کے فریق ہیں۔ ان شرائط میں سے کسی سے بھی ایسے کسی بھی جاری کنندہ کی شرط میں ترمیم نہیں ہوتی ہے۔ ان شرائط اور آپ کے جاری کنندہ کی شرائط یا رازداری کی پالیسی کے درمیان کسی بھی عدم مطابقت کی صورت میں، یہ شرائط Google Pay کے حوالے سے آپ اور Google کے درمیان تعلقات پر لاگو ہوں گی اور آپ کے جاری کنندہ کی شرائط آپ اور جاری کنندہ کے درمیان تعلقات پر لاگو ہوں گی۔ Google اس بات کی کوئی نمائندگی یا تصدیق نہیں کرتا ہے کہ آپ کا کوئی بھی ادائیگی کا آلہ اچھی ساکھ میں ہے یا یہ کہ آپ کی ادائیگی کے آلے کا جاری کنندہ کسی مرچنٹ کے ساتھ کسی بھی ٹرانزیکشن کی اجازت یا منظوری دے گا اگر آپ اس ٹرانزیکشن کے لیے Google Pay استعمال کرتے ہیں۔
سوائے اس کے کہ جہاں Google یا اس کا ملحق جاری کنندہ ہے، نہ تو Google اور نہ ہی اس کے ملحقات کریڈٹ جاری کرنے یا کریڈٹ کے لیے اہلیت کا تعین کرنے میں شامل ہیں اور نہ ہی وہ اس پر کنٹرول کرتے ہیں: ادائیگی کے طریقوں یا فنڈز کی دستیابی یا درستگی؛ Google Pay میں ادائیگی کے طریقوں کی فراہمی (یا اضافہ)، یا ادائیگی کے طریقے کے بیلنس میں فنڈز کا اضافہ۔ مذکورہ بالا سے متعلق کسی بھی تشویش کے لیے، براہ کرم اپنے ادائیگی کے طریقے کے جاری کنندہ سے رابطہ کریں۔
(d) ورچوئل کارڈ نمبر یا لنک کردہ فریق ثالث اکاؤنٹ محفوظ کرنا
ورچوئل کارڈ نمبر یا لنک کردہ فریق ثالث اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے Google Pay استعمال کرنے پر درج ذیل اضافی شرائط لاگو ہوتی ہیں۔
جب آپ Google Pay میں ادائیگی کا آلہ شامل کرنا شروع کر دیتے ہیں اور Google اور/یا آپ کے ادائیگی کا طریقہ جاری کنندہ کے ذریعے درخواست کردہ معلومات فراہم کر دیتے ہیں تو Google Pay چیک کرے گا کہ آیا ادائیگی کا طریقہ Google Pay کے ساتھ استعمال کیے جانے کا اہل ہے۔ شرکت کرنے والے جاری کنندہ کے تمام ادائیگی کے طریقے اہل نہیں ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ادائیگی کے طریقہ کا جاری کنندہ Google Pay کو سپورٹ کرتا ہے اور آپ کا ادائیگی کا طریقہ اہل ہے تو اسے شامل کرتے وقت آپ کو ایک اسکرین نظر آ سکتی ہے جو آپ سے جاری کنندہ کے شرائط و ضوابط کو قبول کرنے کے لیے کہتی ہے۔ ایک بار جب آپ ایسا کر لیتے ہیں اور ادائیگی کا طریقہ کامیابی کے ساتھ شامل کر لیتے ہیں تو Google Pay آپ کے ادائیگی کارڈ کے اصل کارڈ نمبر کی نمائندگی کرنے والا ایک ورچوئل کارڈ نمبر اسٹور کرے گا یا آپ کے لنک کردہ فریق ثالث اکاؤنٹ کو ذیل کے سیکشن 5 میں بیان کے مطابق آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کرے گا۔
ورچوئل کارڈ نمبرز جو آپ Google Pay کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کرتے ہیں وہ کسی بھی متعلقہ ادائیگی کارڈز سے مختلف ہیں جنہیں آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرتے ہیں۔ ورچوئل کارڈ نمبر کے برعکس، ادائیگی کارڈ آپ کو عام طور پر متعلقہ فزیکل کارڈ سے مشابہت والے کارڈ آرٹ کے ساتھ پیش نہیں کیا جائے گا اور اسے درون اسٹور نیئر فیلڈ کمیونیکیشن ('NFC') ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، جب آپ ورچوئل کارڈ نمبر رجسٹر کرتے ہیں تو Google Pay متعلقہ ادائیگی کارڈ کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں بھی محفوظ کر سکتا ہے۔
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Google Pay کو آپ کے ادائیگی کے طریقے کے جاری کنندہ سے ٹرانزیکشن کی معلومات موصول ہو سکتی ہے تاکہ Google Pay میں بھرپور فارمیٹ شدہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات اور آپ کی حالیہ ٹرانزیکشن کی سرگزشت ظاہر کی جا سکے۔
ادائیگی کا طریقہ کسی مخصوص آلہ پر Google Pay سے ہٹایا جا سکتا ہے اور سروس کے ساتھ ناقابل استعمال ہو سکتا ہے اگر: (i) آپ Google Pay سے ادائیگی کا طریقہ حذف کرتے ہیں؛ (ii) آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے ادائیگی کا طریقہ حذف کرتے ہیں؛ (iii) آپ Android Device Manager کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل آلہ کو مٹاتے ہیں؛ (iv) آپ اپنا Google اکاؤنٹ حذف کر دیتے ہیں؛ (v) آپ کا موبائل آلہ لگاتار 90 دنوں تک کسی بھی Google پروڈکٹ یا سروس سے منسلک ہونے میں ناکام رہتا ہے؛ (vi) آپ مسلسل 12 مہینوں تک آلہ پر Google Pay استعمال نہیں کرتے ہیں؛۔ اور/یا (vii) آپ کے ادائیگی کے طریقے کا جاری کنندہ یا ادائیگی کا نیٹ ورک Google کو Google Pay سے ادائیگی کا طریقہ ہٹانے کی ہدایت کرتا ہے۔
5۔ ادائیگی کے طریقوں کے ساتھ ٹرانزیکشن کرنا
(a) Google پراپرٹیز پر
Google Pay آپ کو 'فروخت کنندہ' کے ساتھ ادائیگی کی ٹرانزیکشن شروع کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، جس کی وضاحت (i) ایک Google گروپ کمپنی یا (ii) Google کے ایک یا زیادہ مارکیٹ پلیسیز میں شرکت کرنے والا کوئی دوسرا فروخت کنندہ (جیسے یہاں درج کردہ) جو آپ کو اشیاء فروخت، سامان یا سروسز پیش کرتا ہے اور جو Google یا اس کے ملحقات سے اس کی جانب سے ادائیگی کی ٹرانزیکشنز پر کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہے۔
آپ تسلیم کرتے اور متفق ہیں کہ فروخت کنندہ ('Google ٹرانزیکشن') کے ساتھ آپ کی ٹرانزیکشن صرف اور صرف آپ اور فروخت کنندہ کے درمیان ہے۔ Google اور اس کے ملحقات آپ کی Google ٹرانزیکشنز اور متعلقہ خریداریوں میں فریق نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی بھی Google ٹرانزیکشن کے سلسلے میں خریدار یا فروخت کنندہ ہیں، جب تک کہ واضح طور پر اس کے طور پر نامزد نہ کیا گیا ہو (مثال کے طور پر، متعلقہ اشیاء فروخت کی فہرست یا تفصیل میں، Google کی آپریٹ کردہ ویب سائٹ یا انٹرفیس پر سامان یا سروس)۔
جب آپ Google ٹرانزیکشن شروع کرتے ہیں تو Google ٹرانزیکشن کے وقت آپ کو آپ کے دستیاب ادائیگی کے طریقے پیش کر سکتا ہے۔ ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کرنے کے بعد جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، Google اس ادائیگی کے طریقے سے قیمت وصول کر سکتا ہے، ورنہ ادائیگی کے طریقہ اور متعلقہ تفصیلات کا اشتراک اپنے کسی ملحقہ کے ساتھ کر سکتا ہے، جو فروخت کنندہ کی جانب سے ٹرانزیکشن پر کارروائی کرے گا۔ آپ Google ٹرانزیکشن کی پروسیسنگ کو مکمل کرنے کے لیے اپنی ادائیگی کے طریقے پر بطور ضرورت چارج یا ڈیبٹ کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ Google ٹرانزیکشن سے متعلق واپسیاں، ریفنڈز یا ایڈجسٹمنٹس کے سلسلے میں اپنی ادائیگی کے طریقہ میں کسی بھی کریڈٹ کی اجازت بھی دیتے ہیں۔
ریفنڈ یا تنازعہ کے حل کی پالیسیاں سمیت کسی مخصوص Google ٹرانزیکشن سے متعلق تفصیلات یا شرائط کے لیے، براہ کرم اس فروخت کنندہ کی طرف سے فراہم کردہ سروس کی شرائط، ہیلپ سینٹر یا دیگر معاون مواد دیکھیں جس کے ساتھ آپ نے ٹرانزیکشن کیا ہے۔
اگر آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے سے قیمت وصول کرنے میں کوئی دشواری پیش آتی ہے تو Google کسی دوسرے درست ادائیگی کے طریقے سے قیمت وصول کر سکتا ہے جسے آپ نے Google Pay میں محفوظ کیا ہے۔ اپنی ادائیگی کے اختیارات کا نظم کرنے کے لیے Google Pay ویب سائٹ، Google Pay ایپ یا Google کی ترتیبات ملاحظہ کریں۔ آپ اس بات سے بھی متفق ہیں کہ ایک فروخت کنندہ Google ٹرانزیکشن کو ادائیگی کے نیٹ ورک پر ایک یا زیادہ بار پروسیسنگ کے لیے دوبارہ جمع کرا سکتا ہے اگر پیشگی Google ٹرانزیکشن کو ادائیگی کے نیٹ ورک کے ذریعے مسترد یا واپس کر دیا جائے۔ Google مشتبہ ٹرانزیکشنز یا ایسی ٹرانزیکشنز کی ادائیگی پر کارروائی میں تاخیر کر سکتا ہے جن میں دھوکہ دہی، غلط طرز عمل شامل ہیں یا قابل اطلاق قانون، شرائط یا دیگر قابل اطلاق Google پالیسیوں کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں، جیسا کہ Google کی کلّی اور مکمل صوابدید پر تعین کیا گیا ہے۔
اگر کوئی فروخت کنندہ آپ کو سبسکرپشنز کے لیے ادائیگی کرنے کی اہلیت پیش کرتا ہے تو آپ کی سبسکرپشن اس وقت شروع ہو جائے گی جب آپ سبسکرپشن کی خریداری پر 'قبول کریں اور خریدیں' (یا مساوی جملہ) پر کلک کریں گے۔ یہ اعادی بلنگ ٹرانزیکشن ہے۔ جب تک کہ بصورت دیگر بیان نہ کیا جائے، آپ کی سبسکرپشن اور متعلقہ بلنگ کی اجازت غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی جب تک کہ آپ اسے منسوخ نہیں کر دیتے۔ 'قبول کریں اور خریدیں' (یا مساوی) پر کلک کر کے، آپ فروخت کنندہ کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کو سبسکرپشن کے لیے نامزد بلنگ وقفہ میں بل بھیجے۔ Google ٹرانزیکشن کی رقم سبسکرپشن کی مدت کے دوران فروخت کنندہ کے ذریعہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے۔ سبسکرپشن کی منسوخی موجودہ بلنگ وقفہ کے اختتام تک موثر نہیں ہوگی۔ آپ کو موجودہ بلنگ وقفہ کے لیے رقم کی واپسی نہیں ملے گی اور آپ موجودہ بلنگ وقفہ کے باقی عرصے کے لیے متعلقہ سبسکرپشن تک رسائی حاصل کرنے کے قابل رہیں گے۔
(b) فریقین ثالث کے ساتھ
جب آپ ادائیگی Google Pay کا استعمال فروخت کنندہ کے علاوہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ کرتے ہیں (ایسی پارٹی ایک 'فریق ثالث' اور ایسی 'ٹرانزیکشن' 'فریق ثالث ٹرانزیکشن' ہوتی ہے) تو Google آپ کے ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلات اور متعلقہ معلومات فریق ثالث کو دے سکتا ہے تاکہ وہ آپ کے ادائیگی کے طریقے سے قیمت وصول کر سکے۔ فریق ثالث کی نوعیت پر مبنی، فریق ثالث کی ٹرانزیکشن سامان یا سروسز یا دیگر مقاصد کے لیے، جیسے خیراتی عطیات یا تحائف، کی خریداری کے لیے ہو سکتی ہے۔ فریق ثالث کی ٹرانزیکشن کو اس وقت شروع کیا جا سکتا ہے جب آپ: NFC، بارکوڈز یا دیگر کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دکانوں میں تھپتھپائیں اور ادائیگی کریں استعمال کرتے ہیں؛ فریق ثالث کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن ٹرانزیکشن میں ادائیگی کے اختیار کے طور پر 'Google Pay' یا 'Google Pay کے ساتھ خریدیں' کو منتخب کرتے ہیں یا کسی دوسرے آن لائن انٹرفیس کے ذریعے فریق ثالث کے ساتھ ٹرانزیکشن کرتے ہیں، جیسے کہ Google اسسٹنٹ کے ذریعے۔ جب آپ آن لائن ٹرانزیکشن شروع کرتے ہیں تو Google Pay دیگر معلومات کا اشتراک بھی کر سکتا ہے، جیسے کہ آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ بلنگ، ڈیلیوری یا ای میل پتہ، جہاں ٹرانزیکشن مکمل کرنے سے متعلق ہو۔
فریق ثالث کی ٹرانزیکشن میں، ادائیگی کا طریقہ اور دیگر تفصیلات فریق ثالث کو منتقل کرنے کے بعد، Google کو اس ٹرانزیکشن میں مزید کوئی دخل نہیں ہوگا اور آپ تسلیم کرتے اور متفق ہیں کہ اس طرح کی ٹرانزیکشن صرف اور صرف آپ کے اور فریق ثالث کے درمیان ہے نہ کہ Google یا اس کے کسی بھی ملحق کے ساتھ۔ آپ کو فریق ثالث یا اپنے ادائیگی کے طریقہ کے فراہم کنندہ (مثال کے طور پر، آپ کے ادائیگی کارڈ کے جاری کنندہ) سے براہ راست فریق ثالث کی ٹرانزیکشنز سے متعلق کسی بھی مسئلے کے بارے میں رابطہ کرنا چاہیے، بشمول ریفنڈز اور تنازعات۔
جب آپ شرکت کرنے والے فریقِ ثالث کی ویب سائٹ یا ایپ پر جاتے ہیں تو Google فریقِ ثالث کو افشاء کر سکتا ہے کہ آیا آپ نے اپنے آلے پر Google Pay سیٹ اپ کیا ہے یا نہیں تاکہ فریقِ ثالث کو معلوم ہو کہ آیا آپ کو ادائیگی کے اختیار کے طور پر Google Pay پیش کرنا ہے۔ آپ Google Pay کی رازداری کی ترتیبات میں یہ افشاء کرنے سے Google سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ آپٹ آؤٹ کرنے سے کچھ مرچنٹس کے ساتھ Google Pay استعمال کرنے کی آپ کی اہلیت متاثر ہو سکتی ہے۔
(c) Chrome یا Android آٹو فل کے حصے کے طور پر
اگر آپ نے Google Chrome براؤزر یا اپنے Android آلہ پر 'آٹو فل' خصوصیت کو فعال کیا ہے تو Google Pay آپ کو آپ کے محفوظ کردہ ادائیگی کے طریقے اور پتے کی معلومات کو Chrome براؤزر پر فریق ثالث کی ویب سائٹ کے ادائیگی کے طریقے یا Android آلہ پر فریق ثالث ایپ کے ادائیگی کے طریقے میں خودکار طور پر بھرنے کا اختیار بھی پیش کر سکتا ہے۔ (Google Pay کے ساتھ آٹو فل کیسے کام کرتا ہے اس بارے میں مزید معلومات کے لیے، Chrome ہیلپ سینٹر سے رجوع کریں)۔ جب آپ اس خصوصیت کو استعمال کرتے ہیں تو Google فریق ثالث کی ویب سائٹ یا ایپ کے ساتھ تعامل نہیں کرتا ہے اور صرف فریق ثالث کے طریقے میں مخصوص منتخب کردہ معلومات کو خودکار طور پر پُر کرنے کی آپ کی درخواست کو مکمل کرتا ہے۔ Google کا کسی بھی ایسی ٹرانزیکشن میں کوئی دخل نہیں ہے جسے آپ Chrome یا Android آٹو فل کا استعمال کرتے ہوئے مکمل کرتے ہیں اور آپ تسلیم کرتے اور متفق ہیں کہ اس طرح کی ٹرانزیکشن صرف آپ اور فریق ثالث کے درمیان ہے نہ کہ Google یا اس کے ملحق کے ساتھ۔ آپ کو کسی ٹرانزیکشن سے متعلق کسی بھی مسئلے کے سلسلے میں فریق ثالث یا اپنے ادائیگی کا طریقہ جاری کنندہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے جس میں آپ نے Chrome یا Android آٹو فل کا استعمال کیا ہے۔